جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی سے لاپتہ ہونے والی ورلڈ اسپیشل اولمپکس کی کھلاڑی کے اغوا کا ڈراپ سین

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد سے لاپتہ ہونے والی اسپیشل اولمپکس کی کھلاڑی بہاولپورمیں نانی کے گھر پہنچ گئی، ساجدہ بی بی31 مارچ کولاپتہ ہوئیں، جس کے بعد مقدمہ گلستان جوہر میں درج کرایا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے لاپتہ ہونے والی

اسپیشل اولمپکس کی کھلاڑی ساجدہ کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ، ساجدہ اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر بہاولپور ننھیال پہنچ گئی۔پولیس نے بتایا کہ ساجدہ بی بی یکم مارچ کو گلستان جوہر میں گھر سے نکلی اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئی، جس کے بعد اہل خانہ نے گلستان جوہر تھانے میں ساجدہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ساجدہ گھروں میں کام کرتی تھی،4بجے گھرسے کام پرنکلی تھی، وہ بی بی قوت گویائی سے محروم ہے اور گلشن اقبال بے نظیر بستی کی رہائشی تھی۔اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ساجدہ کے گھر سے نکلنے کے بعد اس کا موبائل فون بند ہوگیا۔جس کے بعد گلستان جوہر سے اسپیشل اولمپکس کی کھلاڑی ساجدہ کے مبینہ اغوا کے معاملے کی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ مغویہ ساجدہ اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر بہاولپور اپنے نانا کے گھر پہنچ گئی ہے جبکہ ساجدہ اور اہلخانہ میں رابطہ ہوگیاہے۔خیال رہے ساجدہ بی بی نے دو ہزار انیس میں پاکستان کے لیے اسپیشل اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…