اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹر پر 19 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 19 ملین صارفین نے فالو کر لیا ہے جس کے بعد آئی کے پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 19 ملین فالوورز ہیں۔عمران خان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 8.1 ملین جبکہ فیس بْک پر 13 ملین فالوورز موجود ہیں۔عمران خان کے فالوورز کا موازنہ اگر دوسرے پاکستانی نامور سیاستدانوں سے کیا جائے تو اس وقت وزیرِ اعظم شہباز شریف کے 6.6 ملین، مسلم لیگ (ن)کی سیاسی رہنما مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 7.9 ملین، میاں محمد نواز شریف کے ایک ملین، وفاقی وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری کے 5 ملین فالوورز موجود ہیں۔