جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر تماشائی کو قتل کر دیا گیا

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوڑیسا(این این آئی)بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر تماشائی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڑیسا کے ضلع کوٹک میں اتوار کو ایک کرکٹ میچ کے دوران تماشائی کو قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ  دوپہر 12.30 بجے کے قریب دو ٹیموں برہم پور اور سنکر پور کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب برہم پور ٹیم کے بیٹر  کے خلاف مخالف ٹیم نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہونے کی اپیل کی اور امپائر نے اسے آٹ قرار دیا۔تاہم امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے بیٹنگ ٹیم نے امپائر کو مجبور کرنا چاہا کہ  وہ اپنا فیصلہ بدل کر اسے نو بال قرار دے۔اس دوران  22 سالہ نوجوان جو میچ دیکھنے آیا تھا نے وہی بیٹھے ہوئے امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے کی کوشش کی تو چند افرادنے مبینہ طور پر اسے مارا پیٹا اور تیز دھار آلے سے اس پر حملہ کر دیا۔پولیس نے نوجوان کو  زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج انتقال کر گیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ نوجوان پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…