دبئی ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک اور ویڈیو شیئر کر دی اور اس بار بھی ثانیہ مرزا منظر سے غائب ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئی
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیٹے اذہان کے ساتھ تفریحی مقام پر موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک اذہان کے ساتھ گاڑی پر سوار ہو کر ان کے ساتھ رائڈ کے مزے لے رہے ہیں تاہم گاڑی کی رفتار کافی کم ہے۔شعیب ملک نے اپنی پوسٹ کے ساتھ معنی خیز پیغام بھی لکھا ہے کہ تیزی سے بڑھنا اہم نہیں، ساتھ چلنا اہم ہے۔انہوں نے لکھا کہ بیٹے اذہان کے ساتھ اس رفتار سے لطف اندوز ہونا ایک الگ احساس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔