ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان نے نوازشریف کی تعریف کر دی

datetime 3  اپریل‬‮  2023 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/ پی پی آ ئی)چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے مسلم ن کے قائد نواز شریف کی تعریف کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتا چلاتھا کہ شہبازشریف نے قمر جاوید باجوہ کو توسیع کی پیشکش کر دی ہے

تو میں نے کہا اگر وہ توسیع دے رہے ہیں تو ہم بھی آپ کو دے دیتے ہیں، جنرل باجوہ کو توسیع نہ دے کر نوازشریف نے اچھا کام کیا، ہر انسان غلطیاں کرتا ہے مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے مزاکرات صرف الیکشن پر ہی ہو سکتے ہیں اور ان مزاکرات کا میں خود حصہ نہیں بنوں گا ۔نجی میڈیا کو اپنے دئے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میںحکو مت سے مزاکرات میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھنا۔ہماری ٹیم بیٹھے گی لیکن بات صرف الیکشن سے حوالے ہو گی ۔ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی بڑی بڑی باتیں چھوڑیں، پہلے تو آئیں الیکشن کے اوپر اگر آپ الیکشن ہی نہیں کروا سکتے تو کون سا ڈائیلاگ کرنا ہے کسی سے۔اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہونا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ’اگر نوے دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو پھر اکتوبر میں کیوں ہوں؟ پھر کہیں گے اگلے سال بھی کیوں ہوں؟ پھر تو جو طاقت ور فیصلہ کرے گا وہی ہو گا۔پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر عدم اطمینان کے اظہار پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا مطلب ہو گا کہ ملک میں آئین اور قانون ختم ہو گیا۔انھوں نے کہا کہ ’اسی سپریم کورٹ نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا جب ہم نے الیکشن کا اعلان کیا اور شہباز شریف وزیر اعظم بنا، ہم نے تو فیصلہ قبول کیا۔

تب وہ سپریم کورٹ ان کے لیے ٹھیک تھا۔ آج ان کو لگ رہا ہے کہ ان کے خلاف جائے گا، تو یہ سپریم کورٹ کو متنازع بنا رہے ہیں۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصل معاملہ الیکشن ہے،اگر الیکشن نہیں ہونے تو پھر کون سا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ؟ الیکشن نہیں کرانے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں۔اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہاکہ

میں نہیں میری ٹیم مذاکرات میں بیٹھے گی، اصل مسئلہ 90دن میں الیکشن کا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن ہی نہیں ہوتے تو پھر کون سا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ؟ پھر تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں، اگر الیکشن ابھی نہیں ہوتے تو پھر اکتوبر میں بھی کیوں ہوں؟ پھر آپ کہیں گے کہ اگلے سال بھی کیوں ہوں، پھر تو جو طاقتور فیصلہ کرے گا تبھی الیکشن ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…