ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

پی سی بی نے محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دیدیا

datetime 3  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرمحمد عامرکو پاکستان کی طرف سے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورپی سی بی نے محمد عامرکو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کیاہم رکن نے سابق قومی کرکٹر محمد عامرکے منیجر سے رابطہ بھی کیا ہے۔محمد عامر کے منیجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں، محمد عامرکو سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سے گریز کریں۔ذرائع کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا محمد عامراپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں، محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے مطابق محمد عامر بہترین بالر ہیں پاکستان کو انکی ضرورت ہے، محمد عامر کو پیغام دیں کہ وہ ہدایات پرعمل کریں جلد پاکستان کی طرف سے کھیلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…