بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ارشد شریف قتل غلط شناخت کا معاملہ تھا، قتل کی منصوبہ بندی شامل نہیں کینین سرکاری تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی (این این آئی)کینیا کی سرکاری تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ تھا اور اس میں قتل کی کوئی منصوبہ بندی شامل نہیں تھی اور نہ ہی تشدد کیا گیا۔قابل اعتماد سرکاری ذرائع کے مطابق کینین حکام کی رپورٹ میں لکھا کہ ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی کے شواہد نہیں ملے، نہ ہی ارشد شریف پر قتل سے پہلے یا بعد میں تشدد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خرم احمدکی گاڑی روڈ بلاک پر نہ رکنے پرپیرا ملٹری جنرل سروس نے فائرنگ کی، پیرا ملٹری جنرل سروس کے 4 ارکان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔کینین حکام کی رپورٹ میں پولیس کی طرف سیبیان کردہ مؤقف ہی بیان کیا گیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گولیاں چلانے والے جی ایس یو کے افسران نشے میں نہیں تھے جبکہ کینین پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں کہا تھاکہ واقعے میں ملوث چاروں افسران نے حد سے زائد شراب پی رکھی تھی۔کینین حکام کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی سے کوئی فائر نہیں ہوا، ایک افسر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، گاڑی کے ڈرائیور اور خرم احمد نے ارشد شریف کو زخمی حالت میں وقار احمدکیفارم پرپہنچایا۔ کینین حکام کی رپورٹ میں لاپرواہی سے فائرنگ کرنے والے دو افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، اختیارات کے بے جا استعمال پر افسران کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے جب کہ واقعے میں ملوث افسران پر فرد جرم یا مقدمہ چلانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کو 5 ماہ گزرنے کے باوجود کینیا کی حکومت یا آئی پی او اے نے رپورٹس جاری نہیں کیں،کینیا کی حکومت نے اپنی تحقیقات دو ماہ قبل مکمل کرلی تھیں۔دو پاکستانی افسران عمر شاہد حامد اور اطہر وحید اپنی رپورٹ میں قتل کو منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دے چکے ہیں، پاکستانی افسران کی رپورٹ میں ایسے کرداروں کی نشاندہی بھی کی گئی تھی جو قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی افسران کی رپورٹ میں کینیا کی پولیس پر قتل کے جرم کے پردہ پوشی کرنیکا الزام بھی لگایا گیا تھا جبکہ کینیا کی انسانی حقوق کمیشن کا بھی خیال ہے کہ پولیس ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہوسکتی ہے۔ادھر اسلام آباد پولیس نے ارشد شریف کے قتل کا الزام کینیا میں ان کے میزبانوں وقار اور خرم احمد پرلگایا تھا جبکہ وقار اور خرم اپنے وکیل کے ذریعے قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…