بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

قومی ریسلر انعام بٹ کو شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے رواں ماہ برازیل میں ہونیوالی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ریسلر انعام بٹ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا ہے۔ اس موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ ریسلر انعام بٹ پاکستان کا فخر ہیں۔

جنہوں نے عالمی مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتے ہیں اور رواں ماہ برازیل میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں چاندی کا میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، ایسے نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ریسلر انعام بٹ، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹر ی جنرل محمد ارشد ستار اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور ان کو جدید سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں، انعام بٹ پاکستان کا ہونہار سپوت ہے یہ کامن ویلتھ گیمز، ایشیئن بیچ گیمز اور ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھی سونے کے تمغے جیت کر پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرچکے ہیں جس پر ہم سب کو انعام بٹ پر ناز ہے، یہ بات بھی خوشی کی ہے کہ انعام بٹ نے اکتوبر میں امریکہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ سیریز کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، ایسے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک 50 تحصیلوں میں سپورٹس انفراسٹرکچر ہی نہیں بنایا گیا، ہم نے اس اہم معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 30 تحصیلوں میں ملٹی پرپز سپورٹس کملیکس بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ہر نوجوان کو سپورٹس کی سہولت میسر ہو۔ریسلر انعام بٹ نے بات چیت کرتے ہوئے پنجاب حکومت ، سپورٹس بورڈ پنجاب اور صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کا شکریہ ادا کیا ہے، انعام بٹ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے میری ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے جس سے مجھ میں جیت کا جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے، انشاء اللہ پاکستان کے لئے مزید کھیلوں گا، ملک کے لئے مزید میڈلز جیتوں گا اور قومی پرچم دنیا میں بلند کروں گا، میں نے ورلڈ بیچ سیریز کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…