بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

datetime 24  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتِ سندھ نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے،

جس کے تحت اب ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ادائیگیوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو بروقت مالی وسائل فراہم کرنا اور ان کے مالی معاملات کو آسان بنانا ہے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں ہر ماہ کی 25 تاریخ کو ادا کی جائیں گی، جبکہ پنشنرز کو ان کی پنشن 26 تاریخ کو جاری کر دی جائے گی۔

اسی طرح اضافی اور ضمنی ادائیگیوں کا عمل ہر ماہ کی 29 تاریخ تک مکمل کیا جائے گا۔ جنرل پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر واجبات کی ادائیگیوں کے لیے بھی نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت یہ ادائیگیاں ہر ماہ 6 سے 16 تاریخ کے درمیان اور 20 تاریخ کو پراسیس کی جائیں گی۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے تمام سرکاری اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تنخواہوں اور دیگر ادائیگیوں سے متعلق پے رول کی دستاویزات مقررہ وقت کے اندر جمع کرائی جائیں تاکہ فنڈز کی منتقلی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

حکومت کے اس فیصلے سے سرکاری ملازمین کو نئے مہینے کے آغاز سے پہلے ہی اپنی تنخواہیں مل جائیں گی، جس سے موجودہ مہنگائی کے دور میں انہیں مالی سہولت اور بہتر منصوبہ بندی کا موقع حاصل ہوگا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…