بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

datetime 23  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو

ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر قانونی مواد کی تشہیر اور شیئرنگ سے خبردار کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسا مواد پھیلانا جو مذہبی جذبات کو مجروح کرے، ریاست یا اسلام مخالف ہو، فحش مواد پر مشتمل ہو یا جھوٹی خبروں کے زمرے میں آتا ہو، قانوناً جرم تصور کیا جاتا ہے۔ اتھارٹی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے مواد کی اشاعت یا ترسیل سے مکمل اجتناب کریں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری سوشل میڈیا کو مثبت اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں اور اگر کسی غیر قانونی یا مشکوک مواد کا سامنا ہو تو اس کی فوری اطلاع پی ٹی اے یا این سی سی آئی اے کو دیں تاکہ متعلقہ ادارے بروقت کارروائی کر سکیں۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے حال ہی میں غیر ملکی سم کارڈز کے استعمال کے حوالے سے بھی عوامی آگاہی پیغام جاری کیا تھا۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ پاکستان میں غیر ملکی سموں کا استعمال قانون کے خلاف ہے اور یہ صارفین کے لیے مختلف خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ایسی سموں کے ذریعے ہونے والی کالز اور پیغامات صارفین کی ذاتی اور مالی معلومات کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا کہ غیر ملکی سموں کا استعمال ڈیٹا چوری، مالی فراڈ اور دیگر سیکیورٹی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ غیر قانونی سموں کا استعمال شہریوں کو قانونی مشکلات میں بھی مبتلا کر سکتا ہے، اس لیے عوام صرف رجسٹرڈ اور قانونی موبائل سروسز استعمال کریں تاکہ اپنی معلومات اور مالی معاملات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…