سزایافتہ کرکٹرمحمدآصف بھی تیار

21  جون‬‮  2016

اوسلو(آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزایافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤ لر محمد آصف نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آصف کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ میں پاکستان میں بہتر کارکردگی دکھاں گا اور قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لیے منتخب ہوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ اکیڈمی کے ٹرینرسے شیڈول ملا ہے جس کے تحت میں سخت محنت کررہا ہوں اور میری فٹنس دن بہ دن بہتر ہورہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد واپس آکر فاسٹ بالنگ کرنا کچھ مشکل ہے لیکن میں مختلف قسم کا بالر ہوں، میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرنے والا بالر نہیں، میں زیادہ تر سوئنگ اور سیم پر انحصار کرتا ہوں جو میرا ہتھیار ہے ۔میری رفتار ہمیشہ 130 یا 135 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے، یہ سوئنگ کے لیے اچھی رفتار ہے لیکن مجھے صرف بہتر فٹنس کی ضرورت ہے ۔پابندی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے انھوں نے نیشنل کپ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم پی ایس ایل اور پاکستان کپ جیسے بڑے ایونٹ میں انھیں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔قومی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی پر محمد آصف کا کہنا تھا کہ میں ان کی شمولیت پر خوش ہوں اور میری ٹیم انگلینڈ کے بڑے دورے پر ہے اور انگلش ٹیم اچھا کھیل رہی ہے لیکن ہماری بالنگ اچھی ہے اور ٹیم بھی سری لنکا سے بہتر ہے، اس لیے امید ہے کہ عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض ان کے لیے مشکلات کھڑی کریں گے ۔اپنی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیند میرے ہاتھ میں باتیں کرتی ہے میں نہیں کرتا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپس آکر تین سے چار سال تک نمائندگی کرنے کا خواب ہے، میں دوبارہ اچھے معیار کی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ۔اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ تینوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے اکیڈمی میں پریکٹس کی اجازت دی گئی تھی جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی موجود ہوتے ہیں۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میرے ساتھ اچھی طرح پیش آئی، ایسے ہی جیسے 2010 سے پہلے تھے، میرے ان کے ساتھ تعلقات ویسے ہی ہیں ۔اپنی غلطیوں پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا، ہم نے پاکستان کے بچوں کو لیکچر دیے، اسی طرح آئی سی سی جب چاہے میں کرپشن پر لیکچر دینے کے لیے دستیاب ہوں ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…