اے آر وائی نیوز کی نشریات بندش کا معاملہ ، ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

11  اگست‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کی جائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔عدالت عالیہ نے پیمرا اور اے آر وائی کے وکلا کی موجودگی میں ہدایات جاری کی ہیں کہ اے آر وائی نیوز کی کیبل پر نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش اور پیمرا شوکاز کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا کہ پیمرا اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرے جب کہ اے آر وائی نیوز 15 اگست تک پیمرا کے شوکاز نوٹس کا جواب دے۔سماعت کے دوران پیمرا وکیل نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کی ہدایت نہیں دی جس پر عدالت نے کہا کہ اگر پیمرا نے نشریات بند کرنے کی ہدایت نہیں دی تو فوری بحال کریں اور ملک بھر میں بلاتعطل نشریات بحال کی جائے۔اس موقع پر وکیل اے آر وائی نیوز نے کہا کہ پیمرا نے چھٹی کے دن اے آر وائی بند کرنے کی زبانی ہدایت دی، پیمرا کا کوئی چیئرمین ہے نہ کوئی 12 رکنی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ پیمرا کا چیئرمین اور کمیٹی نہیں تو اے آر وائی کس کو جواب دیگا۔سندھ ہے ہائیکورٹ نے پیمرا اور ڈی اے جی کو 17 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…