ضمنی انتخابات ، لاہور میں پی ٹی آئی کارکن سے 200 شناختی کارڈز برآمد

16  جولائی  2022

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )لاہور کے فیکٹری ایریا سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سے تقریباً 200 شناختی کارڈز برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پی پی 168 لاہور کی مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لےکر انہیں پیسے دیے۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو نے بتایا کہ ان لوگوں کی ڈیمانڈ تھی اور ہر کارڈ کے عوض پیسے دینے کی ڈیل ہوئی تھی، ڈیل یہ تھی کہ ہر کارڈ پر اتنے پیسے دیں تو ووٹ ڈالیں گے، اس لیے کارڈ اکٹھے کیے تھے کہ ہر کارڈ کے عوض کسی کو 2 اور کسی کو 3 ہزار روپے دینے تھے۔دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے وفاق کے اتحاد اور یگانگت کو نقصان پہنچے گا، علی امین نے تمام زندگی لاہور میں گزاری ۔ انہوں نے کہاکہ علی امین نے گورنمنٹ کالج لاہور اور این سی اے سے پڑھائی کی۔ سابق وزیر نے کہاکہ اب پنجاب میں ان پر داخلے کی پابندی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…