محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

13  جولائی  2022

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی، سندھ میں 14 سے 18 جولائی تک مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط ہوا کا کم دباؤ جمعرات کو سندھ میں پہنچنے کا امکان ہے۔

مون سون کا نیا سسٹم 18 جولائی تک برقرار رہے گا۔ایڈوائزری کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ حکام سے الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی درخواست ہے۔دوسری جانب کراچی میں 4جولائی سے 11 جولائی تک بارشوں کے دوران 24افراد مختلف واقعات میں جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 15اور دیگر واقعات میں بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے۔کرنٹ لگنے کے واقعات بہادر آباد، گارڈن، نیو کراچی صنعتی ایریا، درخشاں، سہراب گوٹھ میں پیش آئے۔پولیس کے مطابق ڈوبنے کے واقعات ملیر، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، گڈاپ، بلوچ کالونی، دنبہ گوٹھ و دیگر علاقوں میں پیش آئے۔اس کے علاوہ دیوار اور چھت گرنے کے واقعات نیو کراچی،گلبرگ، چمڑا چورنگی و دیگر علاقوں میں پیش آئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…