ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے معافی کی پٹیشن پر دستخط کر دیے

13  جولائی  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پردستخط کرا لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پر دستخط کرا لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کے

مطابق عافیہ صدیقی کو خاندان سے بات کرنے کی اجازت ہے جبکہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ انہیں پاکستان واپس لایا جائے۔
علی محمد خان کے مطابق امریکا میں ہمارا سفارت خانہ عافیہ صدیقی سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ ہی وزیراعظم عمران خان اور نہ قوم عافیہ صدیقی کو بھولی ہے، لہذا ایسے معاملات کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے۔ کچھ مجبوریاں ہیں لیکن عافیہ صدیقی کی صحت ٹھیک ہے، حکومت اس معاملے میں بے خبر نہیں ہے۔خیال رہے ٹرمپ کے دور حکومت کے آخری ایام میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیے ہیں۔ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے کوشش کی گئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ جاتے جاتے عافیہ صدیقی کیلئے عام معافی کا اعلان کر جائیں، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ پھر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد حکومت نے عافیہ صدیقی کو رہائی دلوانے کیلئے نئے سرے سے کوششوں کا آغاز کیا تاہم کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…