ہواوے کی آنر کمپنی کو دوبارہ امریکی پابندیوں کا خطرہ

22  ستمبر‬‮  2021

بیجنگ /واشنگٹن (این این آئی)چینی کمپنی ہواوے نے امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے اپنی موبائل برانڈ آنر کو 2020 کے آخر میں فروخت کردیا تھا۔اس طرح ہواوے کی یہ کمپنی امریکی پابندیوں سے بچ گئی اور اسی طرح گوگل سروسز کی بھی آنر فونز میں واپسی ہوئی اور کمپنی کو امریکی کمپنیوں جیسے کواللکوم اور انٹیل سے چپس اور دیگر اہم پرزہ جات تک رسائی مل گئی

لیکن ایک بار پھر اس کمپنی کو امریکی پابندیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 4 وفاقی ایجنسیوں کے اجلاس میں آنر کمپنی کو امریکی محکمہ تجارت کی اینٹیٹی لسٹ میں شامل کرنے پر بات کی ہے۔اگر آنر کا نام اس فہرست کا حصہ بن جاتا ہے تو اس پر بھی ہواوے کی طرح امریکی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی پابندی عائد ہوجائے گی۔کہا جا رہا ہے کہ پینٹاگون اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کمپنی کو اینٹیٹی لسٹ میں ڈالنے کی حمایت جبکہ محکمہ تجارت اور محکمہ خارجہ کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔اس ڈیڈلاک کی وجہ سے اب ان اداروں کے سیاسی نمائندگان کی جانب سے اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ معاملہ صدر جو بائیڈن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اور وہی کمپنی کے مستقبل کا حتمی فیصلہ کریں گے۔اداروں کو آنر کو اس لسٹ کا حصہ بنانے کے لیے قائل کرنے کے لیے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ کمپنی امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔5 جی نیٹ ورک کی بنیاد پر ہی ہواوے کو امریکا نے بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…