کراچی سے ملنے والے گدھے کن کیلئے اور کس مقصد کیلئے ذبح کئے گئے تھے؟دوران تفتیش اہم انکشافات

25  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)کراچی کے پوش ترین علاقے کلفٹن سے گدھوں کی باقیات ملنے کی مختلف ویڈیوز موصول ہو گئیں۔گزشتہ روز کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب کچرا کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی تھیں ۔

جنھیں بعدازاں صفائی کے محکمے سے تعلق رکھنے والے افراد گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھوں کے سر اور الائشیں پھینک کر گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ گدھوں کی باقیات ملنے والی جگہ کی مختلف ویڈیوز حاصل کی ہیں جس میں دیکھا گیا کہ ایک گاڑی گدھیکی باقیات پھینکتی نظر آرہی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ گدھے غیر ملکیوں کے لیے ذبح کیے گئے تھے کیونکہ کچھ غیرملکی گدھے کو گوشت کے لیے ذبح کراتے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق موصول ویڈیوز کو دیکھ کر گدھوں کو ذبح کر کے گوشت فروخت ہونے کے امکانات کم معلوم ہوتے ہیں کیونکہ گوشت بیچنے والے ملزمان باقیات کھلے عام پھینکنے کے بجائے دفن کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام گاڑی میں نظر آنے والے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا تفتیش مکمل ہونے کے بعد ویڈیوز اور تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…