مسلم لیگ (ن) حکومت کے آخری سال میں پاور ڈویژن کے اندر قومی خزانے کو 2ہزار 2سو 10ارب روپے کا ٹیکہ

21  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) ایڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں مسلم لیگ (ن) حکومت کے آخری سال میں پاور ڈویژن کے اندر 3ہزار 8سو 41ارب روپے کی بے ضبطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ وصولیوں اور زائد ادائیگیوں سے بھی ملکی خزانے کو 2ہزار 2سو 10ارب کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان 2017-18کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے آخری سال میں پاور ڈویژن میں بڑے پیمانے پر بے ضبطگیاں کی گئی ہیں جس میں 3ہزار 8سو 41ارب روپے کی خورد برد بھی سامنے آئی ہے،جس میں فراڈ،قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،اس کے علاوہ وصولیوں اور زائد ادائیگیوں سے بھی ملکی خزانے کو 2ہزار 2سو 10ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا  جبکہ مختلف اداروں کی بد انتظامی سے بھی ایک ہی سال میں 3سو 21ارب روپے سے زائد کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا گیا ہے۔آڈٹ حکام کی جانب سے حکومت کو سفارشات کی گئی ہیں کہ بد انتظامیوں سے قومی خزانے کو ناقابل یقین حد تک نقصان ہو رہا ہے جس پر حکومت قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کر ے  اور بے ضبطگیوں کے مرتکب افراد کیخلاف اندرونی کنٹرول کو بہتر بنایا جائے،اس کے علاوہ بیرونی قرضے بھی لگاتار بڑھ رہے ہیں‘جس کی ریکوری کیلئے وفاقی حکومت کو جامع پلان تشکیل دینا چاہیے تاکہ بیرونی قرضوں کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ ایڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں مسلم لیگ (ن) حکومت کے آخری سال میں پاور ڈویژن کے اندر 3ہزار 8سو 41ارب روپے کی بے ضبطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ وصولیوں اور زائد ادائیگیوں سے بھی ملکی خزانے کو 2ہزار 2سو 10ارب کا نقصان ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…