ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں سب کا احتساب!! احتساب کے ڈر سے سینکڑوں بیوروکریٹس بیرون ملک بھاگنے کی تیاریوں میں مصروف!!کن ممالک میں امیگریشن کیلئے اپلائی کر دیا؟جانئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے پاکستان میں سب کا احتساب، احتساب کے ڈر سے سینکڑوں بیوروکریٹس بیرون ملک بھاگنے کی تیاریوں میں مصروف ، سینکڑوں نے یورپی ممالک میں امیگریشن حاصل کرنے کیلئے کیسز فائل کر دئیے، قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں عوام

کو یقین دلایا تھا کہ ملک بھر قانون سب کیلئے برابر ہو گا اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہو گا اور سب کا بلا امتیاز احتساب ہو گا۔ وزیراعظم کے اس اعلان کی عوام میں تو خوب پذیرائی ہوئی تاہم سینکڑوں بیوروکریٹس نے اس بات سے گھبرا کر بیرون ملک منتقلی کی تیاریاں شروع کر دی ہیںاورملک بھر میں 452 بیوروکریٹس، پولیس افسران اور سابق و موجودہ اراکین اسمبلی نے کینیڈا،، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ،، امریکہ اور پرتگال میں امیگریشن حاصل کرنے کے لیے اپنے کیسز فائل کر دئے ہیں۔امیگریشن کیلئے اپلائی کرنیوالے ان بیوروکریٹس میں 152ایسے افسران شامل ہیں جن کی ریٹائرمنٹ میں چار سے پانچ سال کا عرصہ باقی رہ گیا ہے جبکہ 452 بیوروکریٹس، پولیس افسران اور سیاستدانوں میں سے 382 ایسے سیاستدان ہیں جو متعدد مرتبہ ذاتی حیثیت میں بیرون ملک دورے کر چکے ہیں اور انہوں نے عزیزوں اور دوستوں کے نام پر بھاری رقوم بھی بیرون ملک منتقل کررکھی ہیں جو امیگریشن ہوتے ہی ان کے نام منتقل ہو جائیں گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان سابق بیوروکریٹس کے حوالے سے یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے کہ ان بیوروکریٹس نے دوران تعیناتی کروڑوں روپے کی ناجائز کمائی ہوئی رقوم بیرون ملک منتقل کیں اور پھر ریٹائرمنٹ کے بعد اہل خانہ سمیت بیرون ملک منتقل ہو گئے تھے ۔452 افراد کے حوالے سےتفتیش کی جا رہی ہے کہ ان میں سے

بالخصوص سرکاری ذمہ داران نے امیگریشن کے لیے جو کیسز فائل کر رکھے ہیں یہ پاکستان میں کس کس عہدہ پر فائز ہیں، ان کی مالی پوزیشن کیا ہے اور یہ کیوں دوسرے ملک کی شہریت لینا چاہتے ہیں؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھی ریکارڈ اکٹھا کیا گیا ہے کہ ایسے کتنے سرکاری افسران ہیں جو متعدد مرتبہ ان ممالک میں چُھٹیاں گزارنےگئے، ان کی وہاں کوئی جائیداد یا کسی کے نام

کے بینک اکاؤنٹس تو نہیں جن میں ان کی ناجائز رقوم جمع ہوتی ہوں؟ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس ایچ او رینک سے لے کر ایڈیشنل آئی جی رینک تک کے 113 ایسے افسران بھی ہیں جو اہل خانہ سمیت بیس بیس سے زائد مرتبہ ذاتی خرچ پر بیرون ملک دورے کر چکے ہیں اور ان دوروں پر اخراجات ان کی تنخواہوں سے کئی گُنا زیادہ ہیں۔کئی بیوروکریٹس کے حوالے سے بھی

کچھ انکشافات سامنے آئے ہیں ، جن میں معلوم ہوا کہ ان کے ہوٹل کی بُکنگ اور ٹکٹیں مختلف مافیا کی جانب سے بُک کروائی گئیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جلد ہی تحقیقات مکمل کر کے ان افراد کے نام تین کیٹگریز میں لکھے جائیں گے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ان 452 افراد کے علاوہ 45 ایسے بیوروکریٹس کے حوالے سے بھی ایک فہرست سامنے آئی ہے جو اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے فوری بعد کینیڈا،، لندن، اور امریکہ منتقل ہو گئے تھے لیکن بیرون ملک موجود ان کی جائیداد ان کی ریٹائرمنٹ کی رقوم سے کئی گُنا زیادہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…