مالی امداد کا جھانسہ دیکرریڑھ کی ہڈی سے پانی و دیگر مواد نکالنے والے ملزمان کیخلاف دو نئے مقدمات درج ،متاثرہ خواتین کی تعداد24ہوگئی،لرزہ خیز انکشافات

14  فروری‬‮  2018

حافظ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غریب خواتین کو جھانسہ دے کر ان کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی اور دیگر مواد نکالنے والے ملزمان کے خلاف دو نئے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد تین ہو گئی۔ مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔جبکہ ملزمان کے ظلم کا شکار مزید7خواتین کا میڈیکل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مکمل کر لیا گیا

جبکہ گروہ کے سرغنہ ندیم اور ساجد کاپولی گراف ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں جہیز فنڈز اور مالی امداد کا جھانسہ دیکر غریب خواتین کی ریڈھ کی ہڈی سے پانی اور دیگر موادنکالنے والے ملزمان سے تفتیش کا عمل جا ری ہے ،گروہ کے ظلم کا شکار مزید آٹھ خواتین سامنے آنے پرمتاثرہ خواتین کی تعداد چوبیس ہوگئی ۔متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں جہیز فنڈز اور امدا کا جھانسہ دیکر نیم اپاہج کر دیا گیا جس وجہ انہیں کام کاج اور چلنے پھرنے مشکلات کا سامنا ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کی تعداد چوبیس ہو گئی ہے جن کے میڈیکل کیے جا رہے ہیں ،محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم بھی معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان ندیم اور ساجد کو پولی گراف ٹیسٹ پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری لاہور سے کروائے ہیں۔دوسری جانب سٹی پولیس نے شازیہ بی بی زوجہ فضل احمد اورسیف اللہ ولد غلام رسول کی مدعیت میں دو مختلف مقدمات بھی درج کر لیے جن میں ATA6/7، 324، 420، 170،171دفعات شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے لئے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹیاں ملزمان سے تفتیش کر رہی ہیں،فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ غریب خواتین کو جھانسہ دے کر ان کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی اور دیگر مواد نکالنے والے ملزمان کے خلاف دو نئے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد تین ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…