’’توہین رسالتؐ پر مبنی گانا آگیا‘‘گانے میں حضرت محمدؐ اور حضرت خدیجہؓ بارے۔۔کراچی کے لڑکے نے بھارتی اداکارہ پریا پراکاش کی ویڈیو کے گانے کا جب ترجمہ کیا تو اس پر کیا انکشاف ہوا؟مسلمانوں کے دل چھلنی کر دینے والی خبر

14  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونےو الا بھارتی فلم کا گانا توہین رسالت ؐپر مبنی نکلا، معروف بھارتی اداکارہ پریا پراکاش کی گانے پر مبنی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ملیالم فلم ’’اورواڈارلو‘‘کا گانا ’’منیکیا ملارایاپووی‘‘توہین رسالتؐ پر مبنی نکلا، اس گانے پر بھارتی اداکارہ پریا پراکاش کی چند سیکنڈ کی ویڈیو نے انہیں راتوں رات مشہور کر دیا ہے

اور اس گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔ توہین رسالتؐ پر مبنی گانے سے متعلق ایک مسلمان لڑکے نے انکشاف کیا ہے جس نے اس گانے کو ملیالم زبان سے جب ٹرانسلیٹ کیا تو اس پر آشکار ہوا ہے کہ جس گانے پر یہ ویڈیو فلمائی گئی ہے اس میں حضرت محمد ﷺ اور زوجہ مطہرہ حضرت خدیجہ ؓ کے بارے میں نامناسب الفاظ ستعمال کئے گئے ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے سعود عبداللہ نے فیس بک پر جاری ویڈیو میں انکشاف کیا کہ کس طرح جب اس نے گانے کے الفاظ پر غور کیا تو اس کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس گانے میں ” حضرت محمد ﷺ، حضرت خدیجہؓ، رسول اللہﷺ اور شہر مکہ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور بار بار دہرائے گئے ہیں۔ابتدائی طور پر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو صرف ایک منٹ تیس سیکنڈ کی تھی جس کے بعد پورے گانے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی جو تین منٹ سترہ سیکنڈ کی ہے اور جب یہ پوری ویڈیو منظرعام پر آئی تب ہی اس کے الفاظ کے بارے میں بھی معلوم ہو سکا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بھارت میں مسلمان نوجوانوں کی ایک تنظیم نے پریا پراکاش اور گانا بنانے والوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔سعود عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ گانا ہم پاکستانیوں کیلئے کیونکہ اجنبی زبان میں ہے اور شائد سمجھ بھی نہ آتا

اور یہی وجہ تھی کہ اس پر کسی نے توجہ نہیں دی لیکن کیونکہ اب اس کے بارے میں معلوم ہو گیا ہے تو مسلمان نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اسے شیئر کرنے سے گریز کریں۔ سعود عبداللہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گانا ایک ملیالم فلم سے لیا گیا ہے جو کہ ابھی جاری نہیں ہوئی اور اگر فلم کے ایک گانے میں اس حد درجہ توہین رسالتؐ موجود ہے تو فلم میں کیا حال ہو گا۔

سعود عبداللہ نے مزید کیا کہا!ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔!

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…