جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں:جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی

datetime 2  اگست‬‮  2022 |

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، مزید 13افراد کی اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 149 ہوگئی۔پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ڑوب، پشین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین، تین جبکہ مستونگ میں دو، ہرنائی اور واشک میں ایک،ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 149جبکہ زخمیوں کی تعداد 74ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ مکانات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 975 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 556مکمل جبکہ 10 ہزار 429جزوی طور پر متاثر ہیں۔صوبے میں اب تک 1لاکھ 98ہزار 461ایکڑ زرعی زمین، 670کلو میٹر روڈ، 16 پل متاثر جبکہ 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ کوئٹہ میں 20، پشین میں 15،ڑوب میں 13،قلعہ سیف اللہ میں 10،کیچ میں 8،لسبیلہ میں 7اموات ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…