پاکستان میں کرونا وائرس آگ کی طرح پھیلنےلگا ،مریضوں کی تعداد اندازوں سے کہیں زیادہ ،مستقبل میں کیا کچھ ہونیوالا ہے؟ معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمن نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

29  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن )چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، کورونا وائرس کے مریضوں کا جو ڈیٹا آ رہا ہے وہ صحیح عکاسی نہیں کر رہا، مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ڈرگس کا اگلے ہفتے سے جاوید اکرم کی نگرانی میں کلینیکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا، پاکستان میں کورونا کی ساخت سے متعلق 10 روز میں اندازہ ہو جائے گا۔ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ کورونا پر اگر قابو پانا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے، یہ مرض آگ کی طرح پھیل رہا ہے، امریکا جیسے ملک نے اس کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بغیر کسی مقصد کے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں انہیں جیلوں میں ڈالنا ہو گا، سخت اقدامات نہیں کیے گئے تو معاملہ خراب ہو سکتا ہے۔چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ اللہ کرے کہ میری بات غلط ہو لیکن حالات مزید بگڑیں گے، حکومت کو فوری طور پر آئسولیشن سے متعلق سخت اقدامات کرنے چاہئیں اور ٹیسٹنگ کرنی چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…