جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

دفاعی اور سکیورٹی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کویتی حکام سے ملاقاتیں

datetime 21  فروری‬‮  2020 |

کویت/راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کویت کے دور ان کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور الاحمد الجابر الصباح،کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخضراور اورانڈر سیکرٹری نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل سٹاف انجینئر ہاشم عبدالرازق الرفیعہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سلامتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کویت کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں

پاکستانی قوم کے عزم کو بے حد سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاعی اور سکیورٹی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جن میں دفاعی مصنوعات کی برآمد، تربیت، تربیت یافتہ افرادی قوت/انسانی وسائل کی فراہمی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلہ میں تعاون شامل ہے۔ قبل ازیں آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخضر نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ کویت آرمی کے چاق و چوبند دستے نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…