جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شاہی خاندان کی بہو شوہر کی محبوبہ کی فائرنگ سے زخمی

datetime 13  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ناگود شاہی خاندان میں جاری خاندانی تنازع اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا

جب تاریخی پرسمنیا گڑھی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی خاتون شاہی خاندان کی بہو یوگیتا سنگھ ہیں، یوگیتا ناگود شاہی خاندان کے رکن اور معروف سیاست دان نگیندر سنگھ کے بھتیجے روپیندر کمار سنگھ عرف بابا راجہ کی پہلی بیوی ہیں۔فائرنگ کے نتیجے میں یوگیتا سنگھ کے پیٹ میں گولی لگی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوگیتا سنگھ اپنے شوہر کے ساتھ خاندانی تنازع پر بات چیت کے لیے گڑھی پہنچی تھیں تاہم گفتگو کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔پولیس میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق یوگیتا کے شوہر کی محبوبہ سنیتا سنگھ پریہار نے لائسنس یافتہ بندوق سے متعدد فائر کیے جن میں سے ایک گولی یوگیتا سنگھ کو جا لگی۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنیتا سنگھ پریہار کو گرفتار کر لیا ہے۔زخمی خاتون یوگیتا کی والدہ نریندر کماری نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کے دوران بیٹی کے شوہر بابا راجہ نے اپنی محبوبہ کو گولی چلانے پر اکسایا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ روپیندر کمار سنگھ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…