پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ڈیم فنڈز جمع کروانے میں بچے سب سے آگے! اسلام آباد کی 2 بہنوں نے ڈیمز فنڈز جمع کرنے کیلئے ایسا کام کر دکھایا کہ بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، آپ بھی دنگ رہ جائیںگے

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے اکائونٹ میں پاکستانیوں نے دل کھول کر چندہ دیا ،جس میں سب سے پہلی رقم چیف جسٹس نے خود دس لاکھ روپے جمع کروائی ، ڈیموں کی تعمیر کیلئے ملک بھر سے پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ تاہم ان ڈیموں کی تعمیر میں بچوں کی کوششیں قابل دیدی ہیں ، انہوں نے یہ جذبہ زیادہ دکھائی دیتا ہے ۔

ایسے دو بہنوں نے مثال قائم کر دی ۔ اسلام آباد کی دو بہنوں نے ’’دیا مر اور مہمند ڈیمز ‘‘ کی تعمیر کیلئے فنڈ جمع کروانے کیلئے ایسا طریقہ اپنا کے دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہو گئے ۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی دو بہنوں’’ زینیا اور ونیرہ ‘‘ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز ‘‘ کی تعمیر کیلئے چندہ جمع کرنے کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ۔ دونوں بچیوں نے اپنے گھر کے باہر کھانے پینے کی اشیا کا اسٹال لگایا اور جمع ہونےوالی رقم کو ڈیمز کیلئے جمع کروا دیا ۔زینیا کا کہنا تھا کہ میں نے سب سے پہلے اس بات کا ذکر اپنی والدہ سے کیا جس پر انہوں نے میرے حوصلے کو سراہا اور ہمیں اسٹال لگانے کی اجازت دی اور ہماری مدد بھی کی ۔ دونوں بہنوں کے اسٹال پر لیموں پانی موجود تھا ، یہاں یہ بات یقیناً حیران کن ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک اسٹال لگا کر دو دن میں 52ہزار روپے اکھٹے کیے ، بچیوں کے والد کا کہنا تھا کہ پانی پاکستان کیلئے ایک سنگین مسئلہ جس کیلئے ہمیں اپنے بچوں میںشعور اجاگر کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…