مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجیوں نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،بھارتی فوجیوں کی پست ہمتی اور ذہنی دبائو کے باعث خود کشیوں اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ

6  اپریل‬‮  2020

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں نے الگ الگ واقعات میں سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں کے خود کشی کے واقعات اضلاع باندی پور اور سامبا میں پیش آئے جہاں دو اہلکاروں نے سرکاری رائفل سے گولیاں مار کر خود کشی کرلی۔

خود کشی کا پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پور کے فوجی اڈے میں پیش آیا جہاں ستیندر کمار نامی اہلکار نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ اہلکار نے موقع پر ہی دم تور دیا۔دوسری جانب ضلع سامبا میں بارڈر روڈ فوجی اڈے میں تعینات 40 سالہ اہلکار مکھن لال نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دبائو کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 449 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…