’چین کی دوائی کی وجہ سے ہر سال ایک لاکھ امریکی مرجاتے ہیں، اب ان سے کوئی تجارت نہیں ہوگی،‘ ٹرمپ  نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

23  اگست‬‮  2019

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ کا متبادل تلاش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین سے آنے والی ایک دوائی کی وجہ سے ایک لاکھ امریکی سالانہ موت کے منہ میں جاتے ہیں اس لیے انہوں نے درآمدی کمپنیوں سے کہہ دیا ہے کہ چین سے یہ دوائی نہ منگوائی جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ گزشتہ کئی سال سے امریکہ احمقانہ طور پر چین کوکئی ٹریلین ڈالرز دے رہا ہے۔ ’انہوں نے ہماری انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی چوری سے ہمیں سالانہ سینکڑوں ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے اور وہ اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، میں مزید یہ سب نہیں ہونے دوں گا، ہمیں چین کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم چین کے بغیر ہی ٹھیک ہیں۔‘صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکہ سے سالہا سال سے جو رقم چرائی جارہی ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، امریکہ کی تمام عظیم کمپنیوں کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ چین کا متبادل تلاش کریں اور ان چینی کمپنیوں کو بھی پیغام پہنچادیا گیا ہے جو امریکہ میں اپنی پراڈکٹس تیار کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کیلئے بہت بڑا موقع ہے، ’میں کارگو کمپنیوں بشمول فیڈ ایکس، امازون، یو پی ایس اور پوسٹ آفس کو حکم دیتا ہوں کہ چین سے آنے والے فینٹائل کے تمام آرڈرز منسوخ کردیں۔‘امریکی صدر نے کہا کہ چین سے آنے والی دوائی فینٹائل کے باعث امریکہ میں سالانہ ایک لاکھ اموات ہوتی ہیں، صدر شی نے یقین دلایا تھا کہ یہ بند ہوگا لیکن ایسا ہوا نہیں، گزشتہ ڈھائی سال میں بہتری کے باعث ہماری معیشت چین سے بہت بڑی ہوگئی ہے اور ہم اسے ایسے ہی رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…