جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

لندن پارک میں قصے کہانیوں جیسا سفید فارم ہرن دیکھ کر لوگ حیران

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

لندن(این این آئی)لندن پارک میں قصے کہانیوں جیسا سفید فارم ہرن دیکھ کر لوگ حیران وپریشان ہوگئے، میڈیارپورٹس کے مطابق یہاں لندن پارک میں لوگوں نے دیکھا کہ ایک انتہائی حسین و جمیل ہرن جو بالکل سفید فام تھا بڑی شان سے جھاڑیوں میں کھڑا نظرآیا۔ دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ اتنے خوبصورت ہرن کو دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔

46سالہ فوٹو گرافر مائیک ایلس کا کہناتھاکہ وہ بھی اس ہرن کو دیکھ کر اتنا حیران ہوا کہ کچھ دیر تک اسے یہ خیال تک نہیں آیا کہ اسے نادر ہرن کی تصویر اتارنی ہے۔ جب ہرن کے حسن کے سحر سے وہ نکلا تو اس نے پہلی فرصت میں سفید ہرن کی تصویر اتار لی۔ فوٹو گرافر کا کہناتھا کہ جس وقت وہ اس ہرن کو دیکھ رہا تھا اسے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کسی نے اس پر جادو کردیا ہو۔ ایسے ہرن شاذونادر ہی کسی نے دیکھے ہونگے۔جھاڑیوں کی تاریکی نے اس کے مکمل دودھیا رنگ کو مزید دلکش اور دلاویز بنادیا تھا۔ ہرن کے نظرآنے کی خبر جنگل کی خبر کی طرح عام ہوئی جس کے بعدہرنوں کی دیکھ بھال کے ادارے برٹش ڈیر سوسائٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اس ہرن کو’’سورج مکھی ہرن‘‘ نہیں کہا جاسکتاکیونکہ اسکی آنکھیں سیاہ ہیں اور اگر یہ سورج مکھی ہوتا تو اسکی آنکھوں کی رنگت بالکل سفید ہوتی۔ جب سے اس ہرن کی تصویر جاری ہوئی ہے بہت سے لوگوں نے ا پنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ہرن کی تصویر اور وڈیو دیکھ کر ایسا محسوس کررہے ہیں جیسے خواب دیکھ رہے ہوں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…