منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

زمبابوے کیخلاف کرکٹ سیریز ملتان والوں کی خواہش پر پانی پھر گیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورنے میچز ہی لاہور منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میچز اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کی میزبانی ملتان نے کی تھی، اب وہاں کے کمشنر نے 15 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بل پی سی بی کو بھجوا دیا ہے،

ذرائع کے مطابق لائٹنگ، جنریٹرز اور پارکنگ سمیت مختلف انتظامات کی مد میں ہونے والے اخراجات اس میں شامل کیے گئے ہیں۔زمبابوے سے ون ڈے سیریزمیں انتظامات کیلئے ملتان کی انتظامیہ نے پی سی بی سے 20 کروڑ روپے بھی طلب کیے،اس صورتحال میں ایک روزہ میچز لاہور میں کرانے کا قوی امکان ہے، ذرائع نے بتایاکہ بورڈ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے رویے سے نالاں ہے۔اسی لیے شہرکو وینیوز کی فہرست سے نکال دیا اور لاہور کو بطور دوسراآپشن رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی،جلد تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، میچ وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے زمبابوین بورڈکو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے 3 میچز 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک ملتان، تینوں ٹی ٹوئنٹی مقابلے 7سے 10نومبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہیں،ایک روزہ سیریزمیں وینیو کی تبدیلی کیلیے پیش رفت چند روز میں سامنے آجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…