پی ایس ایل 2020کی گولڈ کٹیگری کے لیے 14 ممالک کے 144 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل،بڑے بڑے نام شامل،فہرست جاری

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کی گولڈ کٹیگری کے لیے 14 ممالک کے 144 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کرلی،گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری میں 325 مقامی کھلاڑی شامل۔ گولڈ کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے 6،آسٹریلیاکے4، بنگلہ دیش کے10،کینیڈاکاایک، انگلینڈ کے48، آئرلینڈ کے3،نیدرلینڈکاایک، نیوزی لینڈکے 4، سکاٹ لینڈکاایک، جنوبی افریقہ کے

3، سری لنکاکے19،امریکہ کاایک،ویسٹ انڈیزکے40اورزمباوے کے3کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے ڈرافٹ کی گولڈ کٹیگری میں شامل144 غیرملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست سمیت گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری میں شامل 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شامل تمام کرکٹرز شامل ہیں۔رواں سال جاری کی گئی پالیسی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کرکٹر کی بنیادی کٹیگری گولڈ رکھی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کیناموں پر مشتمل فہرست کی منظوری قومی سلیکشن کمیٹی کے کوارڈینیٹر ندیم خان اور ہیڈ آف پلیئر ایکوزیشن اینڈ منیجمنٹ پی ایس ایل عمران احمد خان نے دی ہے۔ باصلاحیت قومی نوجوان کرکٹرز کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شامل ہر فرنچائز کے 16 رکنی اسکواڈ میں کم از کم 2 ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔ ایمرجنگ کرکٹرز کی عمر23 سال سے زائد نہیں ہوسکتی۔اس مرتبہ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 6 ایمرجنگ کرکٹرز سمیت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے 2 بہترین کھلاڑیوں کو بھی شامل کرسکتی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی گولڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے 40، سری لنکا کے 19، بنگلہ دیش کے 10، افغانستان کے 6، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 4،4،آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمباوے کے 3،3 جبکہ کینیڈا، نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ اور امریکہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ گولڈ کٹیگری میں شامل نمایاں غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے گلبدین نائب، حضرت اللہ اور محمد شہزاد سمیت آسٹریلیا کے بینک ڈنک، بنگلہ دیش کے مہدی حسن، مصدق حسین اور تسکین احمد کے علاوہ انگلینڈ کے بینک ڈکٹ، کرس ووڈ، جیڈ ڈرنبیخ، جیمی اوورٹن، جوئے کلارک، ریس ٹاپلے، سمت پٹیل اور ثاقب محمود شامل ہیں۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ، کیون اوبرائن سمیت نیوزی لینڈ کے آنٹن ڈیوچ اور جتن پٹیل کے علاوہ جنوبی افریقہ کے فیلنڈر اور وائن پارنیل اور سری لنکا کے اویشکا فرنینڈو، راجاپکشا، دنیش چندی مل، لاہیرو تھیری مانے، لاہیرو کمارا، نوا ن پردیپ، سرنگا لکمل اور اپل تھرنگا شامل ہیں۔ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر، ڈیون سمتھ، اور کیرون پاؤل سمیت زمباوے کے جیمز ٹیلر، کائل جیروس اور سکندر ضا بھی شامل ہیں۔گولڈ کٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑیوں میں عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیاء، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمرگل، عثمان صلاح الدین اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔اب تک گولڈ کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے 6،آسٹریلیاکے4، بنگلہ دیش کے10،کینیڈاکاایک، انگلینڈ کے48، آئرلینڈ کے3،نیدرلینڈکاایک، نیوزی لینڈکے 4، سکاٹ لینڈکاایک، جنوبی افریقہ کے 3، سری لنکاکے19،امریکہ کاایک،ویسٹ انڈیزکے40اورزمباوے کے3کھلاڑی شامل ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…