ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خود کو ہی خط لکھ دیا، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خود کو ہی خط لکھ دیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی 31 ویں سالگرہ منا ئی اِس موقع پر انہوں نے 15 سالہ ’چیکو‘ یعنی خود کو ہی خط لکھ دیا اور خط کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کے تجربات کو 15 سالہ خود( ویرات) کو بتائے ہیں۔

میں نے اپنی تحریر کو عمدہ لکھنے کی کوشش کی ہے، اس کو ضرور پڑھیے گا۔ویرات کوہلی نے اپنے خط میں سب سے پہلے 15 سالہ ’چیکو‘ یعنی خود کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ہیلو چیکو! سب سے پہلے میں آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے مجھ سے مستقبل کے حوالے سے بہت سے سوالات ہیں لیکن افسوس کے ساتھ میں آپ کو سارے سوالات کے جواب نہیں دو ں گا، زندگی کا ہر چیلنج سنسنی خیز ہوگا اور ہر مایوسی سیکھنے کا ایک نیا موقع فراہم کرتی ہے، اِس کااحساس آپ کو ابھی نہیں ہوگا لیکن یہ منزل سے زیادہ سفر کے بارے میں ہے اور سفر سْپر ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ویرات کے پاس زندگی کی بڑی چیزیں ہیں لیکن آپ کو ہر اْس موقع کے لیے تیار رہنا چاہیے جو آپ کے راستے میں آئے گا، آپ ناکام ہوجاؤ گے تو کچھ نہیں ہوتا کیونکہ ہر کوئی ہوتا ہے، آپ خود سے وعدہ کرنا کہ آپ نے خود کو کامیابیوں کی بلندیوں پر دیکھنا ہے اور اِس کیلئے آپ بار بار کوشش کرنا۔اْنہوں نے لکھا کہ آپ کو اِس دْنیا میں بہت سے لوگ پسند کریں گے اور بہت سے لوگ ناپسند بھی کریں گے لیکن آپ نے کسی کی پرواہ نہیں کرنی ہے اور خود پر یقین رکھنا ہے۔ویرات کوہلی نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ ضرور ان جوتوں کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے جو والد صاحب نے تحفے میں نہیں دیئے لیکن یاد کرو کہ صبح اْنہوں نے گلے سے لگایا تھا اور تمہارے چھوٹے قد کا مذاق اڑایا تھا، اْن

کا خیال رکھنا میں جانتا ہوں کہ والد صاحب کبھی کبھی سختی کرتے ہیں لیکن وہ ہماری بھلائی چاہتے ہیں اِسی لیے ایسا کرتے ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ والدین ہمیں سمجھتے نہیں ہیں لیکن یقین کرو کہ صرف ہمارا اہلِ خانہ ہی ہم سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے، آپ بھی اْن سے پیار کرو، اْن کا احترام کرو، اْن کو وقت دو اور والد صاحب سے کہو

کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور روزانہ اْنہیں بتاؤ کہ تْم اْن سے کتنا زیادہ پیار کرتے ہو۔اْنہوں نے اپنے خط کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے دِل کی سنیں، اپنے خوابوں کا پیچھا کریں اور دْنیا کو دِکھائیں کہ بڑ ے خواب دیکھنے سے کتنا فرق پڑتا ہے، آنے والے سال اچھے ہوں گے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی 5 نومبر 1988 میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…