جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

مصباح اوراظہرعلی سمیت درجنوں کرکٹرز کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان سمیت اظہرعلی سمیت درجنوں کرکٹرز کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئیں۔سوئی ناردرن گیس نے فوری طور پر کرکٹ مصروفیات چھوڑ کر دفتر جوائن کرنے کی ہدایت جاری کردیں، پی سی بی کی جانب سے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں ختم کیے جانے کے بعد کئی کرکٹرز فارغ ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کی ملازمتیں داپر لگی ہیں۔ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق،ٹیسٹ کپتان اظہر علی، اسد شفیق، فاسٹ بالر محمد عباس، لیگ سپنرشاداب خان،پیسر موسی خان،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان،

آ ل رانڈر افتخار احمد،لیگ سپنر یاسر شاہ،فاسٹ بالر شاہین آفریدی اورآل رانڈر محمد حفیظ سوئی ناردرن گیس کے ملازم ہیں۔ان میں سے محمد حفیظ کو چھوڑ کر باقی 10کرکٹرز آسٹریلیا جانے والے قومی سکواڈ میں بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں بھی محکمہ کے کئی کرکٹرز ڈومیسٹک مقابلوں میں شریک ہیں، سب کو فوری طور پر دفتر جوائن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر 28 اکتوبر تک نہ آئے تو تنخواہ روک لی جائے گی۔ یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ26اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگا اور تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز3نومبر سے شروع ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…