اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،سرفراز احمد کی چھٹی، اب کپتان اور نائب کپتان کس کو بنایاجارہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہر علی کو کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کی تجویز غور شروع کر دیا گیا۔ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور سے فیصل اباد پہنچ کر ساتھی سلیکٹرز سے ملاقات کی، مصباح الحق سری لنکا کے ہاتھوں تین مسلسل ٹی ٹوئنٹی میچز ہارنے کے بعد مایوس اور پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ اب پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

سابق کوچ مکی آرتھر کے جانے کے بعد نئی انتظامیہ کچھ نئے چہروں کو ٹیم میں لانا چاہتی ہے اور کچھ آزمودہ کھلاڑیوں کو واپس لانے کا بھی خطرہ مول لیا جائے گا۔مصباح الحق آنے والے دنوں میں دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے بحیثیت چیف سلیکٹر چند سخت فیصلے کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہرعلی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا۔مصباح الحق لاہور سے فیصل آباد پہنچ کر ساتھی سلیکٹرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں تاہم کپتان سرفراز احمد سے ان کی کوئی ملاقات بدھ تک طے نہیں تھی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہی جوڑے کے قومی کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر بھی کپتان سرفراز احمد کو نظر انداز کرکے اظہر علی کو مدعو کیا تھا۔سرفراز احمد فیصل آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں لیکن میٹنگز میں سرفراز احمد کو طلب نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں سلمان بٹ، سمیع اسلم، شان مسعود، عابد علی، محمد رضوان، امام الحق، عدنان اکمل، محمد موسیٰ اور راحت علی کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں عثمان قادر، محمد عرفان اور ظفر گوہر کے ناموں پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے اگلے دن پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے شکست کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔اسی میٹنگ میں انہوں نے کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھی تحفظات ظاہر کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے جاتے جاتے بورڈ کو بتایا تھا کہ کھلاڑیوں کا رویہ ٹیم کی کارکردگی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔کراچی میں سری لنکا کی ون ڈے سیریز کے دوران مصباح الحق کو اس وقت سخت حیرت ہوئی جب انہوں نے کھلاڑیوں کو جم سیشن کیلئے کہا، کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ پول سیشن پر ہی اکتفا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ طویل کیمپ میں مشکل ترین ایکسر سائز اور گھنٹوں کی پریکٹس سے وہ پہلے ہی تھکاوٹ کا شکار ہیں۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن نے بتایا کہ سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے اگلے دن مصباح پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے وسیم خان سے ملاقات کی لیکن ملاقات میں کسی کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی اور انفرادی رویے پر بات چیت نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…