پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ سری لنکا کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی

19  ستمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی، پی سی بی کی جانب سے سری لنکن اسکواڈ کے ویزوں کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور پی سی بی کی جانب سے سری لنکن اسکواڈ کے ویزوں کے لیے خط بھی لکھا جاچکا ہے۔حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت کوخط لکھ دیا ، مہمان ٹیم کوصدارتی لیول کی سکیورٹی فراہم کی

جائے گی۔خط میں لکھا گیا کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، انہیں اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، سیریز یاد گار ہوگی۔یہ خط چیئرمین احسان مانی کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد لکھا گیا۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 25 ستمبرکو متوقع ہے ، یہاں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچزکی سیریز27 ستمبرسے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز بھی 5 اکتوبرکوپہلا پاک سری لنکا ٹی 20 میچ دیکھنے کے لیے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…