اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی اور چناب میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہو گئی جبکہ آبپاشی کے نظام کو بچانے کے لیے دریائے چناب پر ہیڈ قادرآباد بند کو دھماکے سے توڑ دیا گیا۔بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی سے وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں اور زرعی زمینیں زیرِ آب آ چکی ہیں۔
پسرور کے نواحی گاؤں کوٹلی باوا فقیر چن میں نالہ ڈیک کے طغیانی میں آنے سے مقامی قبرستان مٹ گیا جبکہ چاول کی تیار فصل بری طرح متاثر ہوئی۔بھارت کی جانب سے مزید سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جس کے بارے میں بھارتی ہائی کمیشن نے بھی پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دریائے ستلج میں فیروزپور کے مقام سے پانی کا بڑا ریلا داخل ہو سکتا ہے، جبکہ دریائے راوی میں مدھوپور سے اور دریائے۔