پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کوہلی نے آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر ڈالا

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر ڈالا۔انہوں نے یہ سنگ میل جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں بھارتی کپتان نے ایک مرتبہ پھر ہدف کے تعاقب میں مثالی بلے بازی کرتے ہوئے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کوہلی کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جو ان کے کریئر کا گیارواں ایوارڈ ہے۔جنوبی افریقہ کیخلاف

کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی کپتان نے محدود طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویرات کوہلی کو ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کوہلی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں موجودہ دور کا عظیم کھلاڑی کہا۔بھارتی کپتان نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں اب تک 71 میچز کھیل کر 50 رنز کی اوسط سے 2441 رنز اسکور کئے ہیں۔ویرات کوہلی تینوں طرز کی کرکٹ میں 50 کی اوسط رکھنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…