بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لوگوں کی تنقید پر بالآ خرقومی کرکٹرامام الحق نے بھی خاموشی توڑ دی، کھل کر بول پڑے

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانٹن( آن لائن)پاکستانی کرکٹر اور انضام الحق کے بھتیجے امام الحق نے بتایا ہے کہ لوگوں کی باتیں مجھے اور بھی زیادہ محنت کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں اور خود پر ہونے والی تنقید نے ذہنی طور پر مزید مضبوط بنا دیا ہے،تنقید ایک کھلاڑی کے ساتھ ساری زندگی چلتی ہے لیکن ان کا فوکس بس کرکٹ ہے، فطری طور پر کبھی کبھار دکھ بھی ہوتا ہے لیکن یہی تنقید ذہنی طور پر پختہ کرتی ہے،

اچھی کارکردگی کے لیے ہر بار پہلے سے زیادہ محنت کرتا ہوں۔ٹانٹن میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ میں وہی ٹیم کامیاب ہو گی جس کے اوپنرز اچھا پرفارم کریں گے۔10 ٹیسٹ اور 30 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ابتدائی 10 اوورز میں کوئی وکٹ نہ گنوائیں اور پاکستان ٹیم کو بڑے سکور کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں۔ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ کینگروز سے دو طرفہ سیریز کی شکست ذہن میں نہیں، کھلاڑی اس کو بھلا کر آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔قومی اوپنر کا کہنا تھا کہ مچل سٹارک ان کیلئے خطرہ نہیں بلکہ ایسے بولر ہیں کہ جن کا سامنا کر کے اور بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔امام الحق نے کہا کہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کے بارے میں بھی یہی کہا گیا تھا، ربادا کے بارے میں بھی یہی رائے تھی لیکن ان سب کا سامنا کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بولرز کے مثبت پہلوو ں کے بجائے اپنے مثبت پہلوں کے مطابق گیم پلان کرتے ہیں۔ایک اور سوال پر نوجوان کرکٹر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ان کیلئے ورلڈ کپ کے کسی اور میچ کے برابر اہم ہے، ہر ٹیم برابر ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو مایوس نہ کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…