جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ایک حیران کن ملک ہے موقع ملا تو ضرور جاؤں گا، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوول (آن لائن) آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک حیران کن ملک ہے، اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور وہاں جا کر کرکٹ کھیلیں گے۔ آج ہونے والے پاکستان کے خلاف میچ کے بارے میں پریس کانفرس کے دوران انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کا پاکستان جانے کا فیصلہ بورڈ کرے گا، پاکستان سپر لیگ کے میچز میں دیکھا ہے کہ شائقین کرکٹ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور ان کا جذبہ دیدنی تھا۔پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں بڑے

میچز جیت کر فائنلز تک رسائی حاصل کر لیتا ہے، گزشتہ چیمپئنز ٹرافی اس کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فارم اچھی ہو یا بری اس سے فرق نہیں پڑتا، یہ ہر لحاظ سے خطرناک ٹیم ہے۔ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان کے پاس عالمی سطح کے کھلاڑی موجود ہیں، بابراعظم اس وقت اچھی فارم میں ہیں اور بیٹنگ لائن کو جوڑے رکھتے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی گیندبازی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز موجود ہیں، عامر ٹیم میں واپس آگئے ہیں اور بھرپور فارم میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…