لاہور (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندر کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ 22 کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف کے بغیر کوئی ٹیسٹ کرکٹ نہیں دیکھتا،اب وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی کو اس فارمیٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرلینا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق عاقب جاوید نے کہا کہ براڈ کاسٹرز کو بھی ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں۔جن ممالک نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے آپس میں طے کر کے کھیلے۔
ایسے میں کھیلنے والے کو کیا مزہ آے گا۔ صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود ہیں۔ ایسی کرکٹ کا کیا فائدہ ہوگا۔ لوگوں کو ان ٹیسٹ میچز میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ایک دو ممالک کو چھوڑ کر باقی سب جگہ ٹیسٹ کرکٹ کا یہ ہی حال ہے۔ کرکٹ کو دیکھنے والوں کے پاس اب اتنا وقت نہیں کہ وہ سارا سارا دن بیٹھ کر بور میچز کو دیکھیں ۔ آئی سی سی کو فیوچر ٹور پروگرام سے اس کو نکال دینا چاہیے۔ جو ممالک اس کو کھیلنا چاہتے ہیں۔ وہ ضرور کھیلیں۔



















































