ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

راولپنڈی،14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی اور سفاکانہ جنسی تشدد کرنے والا درندہ گرفتار

datetime 24  جولائی  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں ورک پلیس پر فیکٹری کے استاد نے 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی کی اور انسانیت سوز تشدد کیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق استاد مبینہ زیادتی کے دوران بچے سے بربریت کا مظاہرہ بھی کرتا رہا، بچے کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیاگیا تو حقیقت سامنے آگی۔والد کی درخواست پر پولیس نے فیکری کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے بناننے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے۔بیٹے کے فیکٹری میں استاد اسد جہانگیر نے متعدد کالیں، دوسرے بیٹے نے جوابا فون کیا تو اسد جہانگیر نے بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو ہسپتال لے آئے ہیں ۔

اسد جہانگیر نے کہا ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں، ہسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ سہمے ہوئے بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔بیٹے نے بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا، پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔بعد ازاں ترجمان راولپنڈی پولیس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاکہ سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…