پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

’’میں بھی ایک انسان ہوں‘‘، شدید تنقید پر لامین یمال کی گرل فرینڈ کا جذباتی بیان

datetime 23  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بارسیلونا کے نوجوان فٹبالر لامین یامال کی گرل فرینڈ اور معروف کانٹنٹ کریئٹر انیس گارشیا نے سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید اور توہین آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے،

جس میں انہوں نے آن لائن نفرت انگیز رویوں پر افسوس کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری اپنے پیغام میں انیس گارشیا نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی ایک معمولی پوسٹ اتنی شدید ردعمل کا سبب بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹوں سے وہ لوگوں کے تبصرے پڑھ رہی ہیں اور مضبوط رہنے کی کوشش کے باوجود وہ بھی ایک عام انسان ہیں، جو جذبات رکھتا ہے، دکھ محسوس کرتا ہے اور کبھی غلطیاں بھی کرتا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ تعمیری تنقید کو قبول کرتی ہیں، لیکن اختلافِ رائے اور کسی کی کردار کشی یا تضحیک کے درمیان واضح فرق ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق ایسے افراد پر ذاتی حملے کرنا مناسب نہیں جنہیں لوگ ذاتی طور پر جانتے بھی نہیں۔انیس گارشیا نے صارفین سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ اسکرین کے دوسری جانب بھی ایک انسان موجود ہوتا ہے، جس کے اپنے احساسات، خاندان، دوست اور مشکلات ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر کسی سے پسند کیے جانے کی خواہش نہیں رکھتیں، تاہم اتنی توقع ضرور کرتی ہیں کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور احترام کا رویہ اختیار کریں، کیونکہ کسی بھی فرد کو ہزاروں نفرت انگیز پیغامات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں انٹرنیٹ ایک ایسی جگہ بنے گا جہاں نفرت، تضحیک اور آن لائن ہراسانی کی حوصلہ افزائی کے بجائے مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب اسپین کی 2026 فیفا ورلڈ کپ فتح کے بعد ہونے والی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ جشن کے دوران لامین یامال نے انیس گارشیا کو نظر انداز کیا، جس کے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے سے متعلق افواہیں پھیل گئیں۔ انہی قیاس آرائیوں کے بعد انیس گارشیا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور توہین آمیز پیغامات کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…