بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایف بی آر کا سسٹم عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

datetime 24  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کا آن لائن نظام تکنیکی اپ گریڈیشن اور مین ٹیننس کے باعث 8 اگست سے 10 اگست 2026 تک جزوی طور پر بند رہے گا۔

ایف بی آر کے مطابق مین ٹیننس کا عمل 8 اگست رات 12:30 بجے شروع ہوگا اور 10 اگست صبح 5:00 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران متعدد آن لائن خدمات عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی۔ادارے کا کہنا ہے کہ مین ٹیننس کے دوران آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم، ڈیجیٹل انوائسنگ، آن لائن ادائیگیوں کا نظام اور دیگر متعلقہ سروسز معطل رہیں گی۔ اس کے علاوہ سویپس (SWAPS) اور پی او ایس رجسٹریشن کی سہولت بھی عارضی طور پر بند رہے گی، جس کے باعث صارفین ان خدمات سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔

ایف بی آر نے تمام ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیکس ریٹرنز، ادائیگیاں، رجسٹریشن اور دیگر ضروری امور مقررہ مین ٹیننس سے پہلے مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مین ٹیننس کا عمل مکمل ہوتے ہی تمام متاثرہ آن لائن سروسز دوبارہ بحال کر دی جائیں گی اور صارفین معمول کے مطابق انہیں استعمال کر سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…