بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی پابندی عائد کردی

datetime 23  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے ڈیلیوری سے قبل رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے،

اب کوئی بھی نئی گاڑی سرکاری رجسٹریشن کے بغیر شوروم سے باہر نہیں جاسکے گی۔ میڈیا کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایکسائز پنجاب عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق نئی پالیسی فوری طور پر نافذ کردی گئی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت تمام آٹو موبائل کمپنیوں، مجاز ڈیلرشپس اور موٹر برانچ حکام کو پابند کیا گیا ہے کہ نئی گاڑی کی رجسٹریشن خریدار کو ڈیلیوری سے پہلے مکمل کی جائے۔ حکام کے مطابق کہ پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے خریداروں کو اب مکمل رجسٹرڈ گاڑی، سرکاری نمبر پلیٹ اور تمام قانونی دستاویزات کے ساتھ فراہم کی جائے گی، جس سے انہیں بعد میں ایکسائز دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس مقصد کے لیے مجاز ڈیلرشپس کو ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت رجسٹریشن کا اختیار دیا جائے گا، گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو اپنی تمام مجاز ڈیلرشپس کی فہرست ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد انہیں ڈی وی آر ایس لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں ڈیلرشپس ہر گاڑی کی رجسٹریشن پر دو ہزار روپے سروس فیس وصول کرتے ہیں، فیس میں بھی معمولی اضافے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کو زیادہ مؤثر بنایا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…