جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا؟ کاجل اگروال نے بڑا انکشاف کر دیا

datetime 23  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)بالی ووڈ اور جنوبی بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے اور فلمی صنعت میں وقت کی پابندی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کاجل اگروال کا کہنا تھا کہ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کا نظام زیادہ منظم ہے اور وہاں شیڈول کی پابندی کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ ان کے مطابق بالی ووڈ بھی اس حوالے سے ساوتھ انڈین انڈسٹری سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ مقررہ وقت پر شوٹنگ کے لیے پہنچنے کی عادی رہی ہیں، لیکن سلمان خان کے ساتھ کام کے دوران انہیں سب سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کئی مواقع پر سلمان خان دوپہر یا شام کے وقت سیٹ پر پہنچتے تھے، جبکہ وہ صبح سے ہی وہاں موجود ہوتی تھیں۔ کاجل کے مطابق انتظار کے دوران وہ اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے سیٹ پر موجود جم میں ورزش کر لیا کرتی تھیں۔

کاجل اگروال نے مزید کہا کہ چونکہ وہ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے نظم و ضبط اور وقت کی سخت پابندی کی عادی ہیں، اس لیے بالی ووڈ کا یہ انداز ان کے لیے مختلف تجربہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…