بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

datetime 24  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری پنشنرز کو مالی ریلیف فراہم کرتے ہوئے پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنشن میں کیا گیا یہ اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق صوبائی حکومت کے تمام اہل پنشنرز پر ہوگا۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کا حساب 30 جون 2026 تک حاصل ہونے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین بھی اس اضافے کے مستحق ہوں گے۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ سہولت فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس حاصل کرنے والے افراد پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگی، جبکہ بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز جو مقررہ شرائط پوری کرتے ہیں، وہ بھی اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا۔خیبرپختونخوا حکومت کے اس فیصلے کو موجودہ معاشی حالات میں صوبے کے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم مالی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…