منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

20 سال پرانی گاڑی کے مالکان ہوشیار! نئی پالیسی سامنے آگئی

datetime 24  جولائی  2026 |

مکوآنہ(این این آئی )20 سال پرانی گاڑیوں رکھنے والے مالکان کے لیے بڑی خبر آگئی ، گاڑیوں کو ختم کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنی پہلی نیو انرجی وہیکل پالیسی کے تحت 20 سال سے پرانی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے منظوری کے لیے جلد صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گامسودے میں کہا گیا ہے کہ پرانی گاڑیوں پر فوری پابندی عائد نہیں کی جائے گی، بلکہ اس عمل کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گاابتدا میں گاڑیوں کی عمر جانچنے کے لیے ڈیجیٹل ویری فکیشن سسٹم قائم کیا جائے گا، جس کے بعد فیصل آباد سمیت منتخب شہروں میں پابندیوں کا نفاذ شروع ہوگا۔پالیسی کے تحت گاڑی کی عمر کا تعین اس کی رجسٹریشن کی تاریخ سے کیا جائے گا۔حکومت کا ہدف ہے کہ 2027 تک ڈیجیٹل ویری فکیشن سسٹم پورے پنجاب میں نافذ کر دیا جائے، جبکہ 2028 سے 2030 کے دوران 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کے لیے مخصوص لو ایمیشن زونز میں داخلے پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

پالیسی کے تحت 2031 سے 2035 کے دوران 20 سال سے زائد پرانی کمرشل گاڑیوں کو مرحلہ وار سڑکوں سے ہٹا دیا جائے گا، جبکہ 2033 سے نجی گاڑیوں کو بھی اس پالیسی کے دائرہ کار میں لایا جا سکتا ہے۔حکومت پرانی گاڑیوں کے مالکان کو نئی ماحول دوست گاڑیاں خریدنے کی ترغیب دینے کے لیے مراعات بھی دے گی، جن میں اسکریپ کرنے پر مالی معاونت اور رعایتیں شامل ہوں گی۔مسودہ پالیسی میں نئی انرجی وہیکلز کے لیے نفاذ کے ابتدائی تین سال کے دوران رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس اور روٹ پرمٹ فیس میں 95 فیصد تک کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے اور 2030 تک تمام نئی سرکاری گاڑیوں کو الیکٹرک یا دیگر کم اخراج والی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…