جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ویرات کوہلی انضمام الحق کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔ویرات کوہلی نے ٹیسٹ میچز میں اب تک 24 سینچریاں اپنے نام کی ہیں جبکہ انضمام الحق کے پاس 25 سینچریوں کا ریکارڈ ہے۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے

درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے حیدرآباد میں شروع ہوگا۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے حیدرآباد میں شروع ہو گا جو 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ویرات کوہلی کے پاس موقع ہے کہ وہ انضمام الحق کی جگہ لے سکتے ہیں۔ٹیسٹ میچوں میں سینچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں انضام الحق کا 20واں اور ویرات کوہلی کا 21 واں نمبر ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر 51 سینچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔انہوں نے 200 میچز میں 53 اعشاریہ 78 کی اوسط سے 15921 رنز بناکر51 سینچریاں اور 68 نصف سینچریاں بنائیں۔ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، انہوں نے ون ڈے میچز میں 35 سینچریاں اپنے نام کیں۔اس فہرست میں وہ ٹنڈولکر سے پیچھے ہیں جو کہ49 سینچریاں بناکر یہاں بھی سر فہرست ہیں۔200 میچز میں 329 اننگز کھیل کر 53.78 اوسط سے 15921 رنز بناکر 51 سینچریاں اور 68 نصف سینچریاں بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…