منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیدیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگز 181 رنز پر ڈکلیئر کردی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے۔ پاکستان نے دوسری اننگز 181 رنز پر ڈکلیئر کردی ہے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں حارث سہیل اور محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت 482 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے کینگروز کو فالو آن نہ کروا کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 325 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں امام الحق، اظہر علی، محمد حفیظ، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، بلال آصف، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ بطور 12 ویں کھلاڑی شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیوسکا گنی شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ شان مارش ان کے نائب کے فرائض انجام دیتے ہوئے دکھائی دیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، مچل مارش، مارنس لیوسکاگنی، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، نیتھن لیون پیٹرسڈل اور جان ہولینڈ شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی بال ٹیمپرنگ کے معاملے کے بعد یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے اور اسے ٹیم کے لیے کرکٹ کے میدان میں اپنی کھوئی ہوئی ساخت واپس بحال کرنے کے لیے اہم میچ سمجھا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…