اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ٹی 10لیگ آئندہ ماہ یو اے ای میں شروع ہوگی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) ٹی 10لیگ آئندہ ماہ یو اے ای میں شروع ہوگی۔ لیگ میں8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں کیرالہ کنگز، پنجابی لیجنڈز، مراٹھا عربینز، بنگال ٹائیگرز، دی کراچیئن، راجپوتس، نادرن وارئیرز اور پختونز شامل ہیں، ان 8ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کیرالہ کنگز، کراچیئن، پختونز

اور راجپوتس شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، مراٹھا عربینز اور نادرن وارئیرز شامل ہیں۔لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی جبکہ اس مرتبہ 2 نئی ٹیموں کراچیئن اور نادرن واریئرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ کو لیگ آئیکون مقرر کیا گیا ہے۔ کیریلا کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ شاہد آفریدی، شعیب ملک، حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دنیائے کرکٹ میں پہلی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں متحدہ عرب امارات کی سلطنت دبئی اور شارجہ میں عروج پر ہیں۔کرپشن سے متعلق امور پر نگاہ رکھنے کے لئے آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ کی تقرری کی جائیگی اور اینٹی ڈوپنگ کے معاملات آئی سی سی کی منظور کردہ ایجنسی کو دیئے جائیں گے جبکہ امپائرز کی تقرری آئی سی سی پینل سے ہوگی، اسی طرح ای اینڈ وائی کی تقرری بطور آڈیٹر کی جائے گی۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے کسی بھی قسم کی تقریبات میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس سے مشکوک عناصر کی کھلاڑیوں تک رسائی کو روکنے میں مدد ملے گی۔لیگ کا پہلا میچ کیریلا کنگز اور پنجابی لیجنڈز کے درمیان 23 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ 10 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 29 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ گزشتہ ایونٹ صرف 4 دن جاری رہا تھا اور اس میں 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی جبکہ اس مرتبہ

2 نئی ٹیموں کراچیئن اور نادرن واریئرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 2 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، راشد خان، کرس لین، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل بھی لیگ میں حصہ لیں گے۔ پختونز نے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈز نے ایوان مورگن اور کیریلا کنگز نے شعیب ملک کو برقرار رکھا، ڈیرن سیمی نے بنگال ٹائیگرز

سے ناردرن واریرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے، کامران اکمل مراٹھا عریبینز، محمد عرفان پختونز، آصف علی بنگال ٹائیگرز، سہیل تنویر کیریلا کنگز، محمد حفیظ راجپوتس، وہاب ریاض ناردرن واریرز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی 10لیگ کو کرپشن سے پاک قراردیتے ہوئے دوسرے ایڈیشن کے منظوری دے دی ہے اور اب ٹی 10لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 23نومبر سے یو اے ای میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…